ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان منصور علی خان پٹودی شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔پٹودی کی عمر ستر سال تھی اور وہ دہلی کے ایک استپال میں انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں زیر علاج تھے۔دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پٹودی کے پھیپڑوں میں شدید انفےکشن تھا جس کی وجہ سے ان کے جسم کو وافر مقدار میں آکسیجن نہیں مل پا رہی تھی۔پٹودی، جو صرف ایک آنکھ میں بینائی ہونے کے باوجود اکیس سال کی عمر میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بن گئے تھے، حال ہی میں لندن سے لوٹے تھے جہاں انہوں نے ہند۔ انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اپنے والد افتخار علی خان کے نام سے منصوب ٹرافی فاتح ٹیم کے کپتان کو پیش کی تھی۔ پٹودی کے والد بھیہندوستانی ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے انگلینڈ کے لیے بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلی تھی۔اپنے زمانے میں پٹودی ایک جارحانہ بلے باز اور شاطر کپتان کے طور پر مشہور تھے۔ ان کی برق رفتار فیلڈنگ کے لیے انہیں ’ٹائےگر’ کا لقب دیا گیا تھا۔ انگلینڈ میں زمانہ طالب علمی میں ہی کار کے ایک حادثے میں ان کی ایک آنکھ خراب ہوگئی تھی۔پٹودی دہلی کے قریب ریاست ہریانہ میں جوان کی سابقہ ریاست کا نام ہے جس کے وہ نویں اور آخری نواب تھے۔ انیس سو اکہتر میں ہندوستان میں شاہی خطاب ختم کر دئے گئے تھے۔ ان کی والدہ بیگم ساجدہ سلطان بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی بیٹی تھیں۔پٹودی کی اہلیہ شرمیلا ٹیگور ستر اور اسی کی دہائی میں بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں شمار کی جاتی تھیں۔ ان کے بیٹے سیف علی خان بھی بالی ووڈ کے بڑے اسٹارز میں شمار کیے جاتے ہیں۔پٹودی نے ہندوستان کے لیے چھےالیس ٹیسٹ کھیلے جن میں سے چالیس میں وہ کپتان رہے۔ آج تک انہیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم عمر کا کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ تقریباً پینتیس کی اوسط سے انہوں نے دو ہزار سات سو ترانوے رن بنائے جس میں چھ سنچری اور سولہ نصف سنچریاں شامل تھیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور دو سو تین رن تھا۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
सुशासन की त्रासदी
मेराज नूरी -------------- बिहार के मुजफ्फरपुर बालिका गृह यौनाचार मामले में पुलिस भी अब शक के घेरे में है। साथ ही राजनीतिक पार्टियां और...
-
عظیم فن کار کندن لال سہگل کی مقبولیت ہر کوئی خاص وعام میں تھی، لیکن منگیشکر خاندان میں ان کا مقام علیٰحدہ تھا۔ اس گھر میں صرف اور صرف سہگل ...
-
अहमदाबाद। पूरी दुनिया को अपनी जादूगरी से हैरान कर देने वाले और विश्व प्रख्यात जादूगर के. लाल अब अपने जीवन का अंतिम शो करने जा रहे हैं। ...

No comments:
Post a Comment