ممبئی میں اب جب بھی عالےشان آشےانوں کی بات ہوگی تو مکیش اور انیل امبانی کے ساتھ سچن تندولکر کے آشےانے کا بھی نام آئے گا۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز سچن تندولکر ’شاردےہ نوراتر ‘کے پہلے دن بدھ کو باندرہ (مغرب) میں واقع اپنے نئے ’خوابوں کے گھر‘ میں داخل ہو گئے۔ سچن کا پورا خاندان پانچ منزلہ بنگلہ 19- اے ، پیری کراس روڈ میں مذہبی رسم ورواج کے ساتھ داخل ہوا۔ اس موقع پر تندولکر دھاری دار ٹی شرٹ اور ٹراو ¿زرس پہنے ہوئے تھے۔ نئے گھر میں داخل ہونے کی خوشی تندولکر کے چہرے پر صاف طور پر دیکھی جا سکتی تھی۔ سچن نے کہا ، واقعی میں آج نڈھال اور خوش ہوں۔ خاص طور پر ماں اور خاندان کے ارکان کے لئے’خوابوں کے گھر‘ میں داخل ہوتے ہی سچن کے خاندانی ارکان ، ماں ، بیوی اور بچوں نے خوشی سے ارد گردےکھنا شروع کر دیا۔ سچن تندولکر کا کرکٹ کیریئر جتنا بےجوڑ ہے اتنا ہی بےجوڑ ان کا یہ بنگلہ بھی ہے۔ ان کاےہ بنگلہ بہت ہی خوبصورت انٹےرےئر اوراےکسٹےرےئرسے ملا کر تیار کیا گیا ہے۔ دیکھنے میں یہ کسی راج محل سے کم نہیں ہے۔ 8900 مربع فٹ کے علاقے میں بنے اس بنگلے میں 5 منزلےں ہیں۔ ان میں دو منزلےں انڈر گراو ¿نڈ ہیں جبکہ تین زمین کے اوپر۔ گراو ¿نڈ فلور پرگنےش جی کا مندر ہے۔ دوسری منزل پر کنٹرول روم بنایا گیا ہے جہاں سے پورے بنگلے پر نظر رکھی جائے گی۔ اسے بنانے میں سچن کو کل 100 کروڑ کا خرچ بیٹھا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ بنگلہ تین منزلہ لگتا ہے ، لیکن اصل میں یہ 5 منزلہ ہے۔سچن نے اپنے نئے بنگلے کو بچوں سے لے کر گھر پر آنے والے گیسٹ اور یہاں تک کہ اپنے شوق کو بھی ذہن میں رکھ کر تیار کرایا ہے۔ اصل میں سچن کو فلموں کا کافی شوق ہے ، اس لیے ان کے نئے بنگلے میں ایک چھوٹا سا تھیٹر ہے۔ جب سچن گھر پر ہوتے ہیں تب گھر پر مہمانوں کا تانتا لگا رہتا ہے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سچن نے اپنے بنگلے میں 40-50 کاروں کے پارکنگ کاانتظام کےا ہے تاکہ مہمانوں کو اپنی کار پارک کرنے میں دقت نہ ہو۔ اس سے پہلے سچن نے 2008 میں دوراب ولا نام کا بنگلہ قریب 35 کروڑ روپے میں خریدا تھا ، جسے تڑواکر یہ نیاآشےانہ تیار کیا گیا ہے۔باندرہ میں ہی بالی ووڈ کی کئی بڑی ہستیوں کے بھی گھر ہیں۔ اس علاقے میں شاہ رخ خان ، سلمان خان ، عامر خان اور سنجے دت جیسے تمام ستارے رہتے ہیں۔جب ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے آج اپنے نئے گھر میں قدم رکھاتو ان کی ایک جھلک پانے اور تصاویر کیمرے میں قید کرنے کے لئے گھر کے باہر کافی بھیڑ جمع ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ بھیڑ بے قابو ہو گئی اور وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ سچن نے کہا ، ’ہر کسی کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو۔ میرا بھی یہی خواب تھا۔ مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ میرا یہ خواب پورا ہو گیا۔ اس سے پہلے میں جہاں رہتا تھا وہ فلیٹ مجھے اسپورٹس کوٹہ کے تحت ملا تھا۔ اب میں نے اس گھر کو خالی کر دیا ہے۔ حالانکہ کچھ دیگر کھلاڑی اب بھی وہاں رہتے ہیں‘۔

No comments:
Post a Comment