معراج نوری
کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ کسی کسی دن ہم کچھ کام نہیں کرتے ، پھر بھی تھکان محسوس کرتے ہیں۔ اگر ہاں ، تو اس کا مطلب ہے کہ اس دن آپ کاانرجی لیول بہت لو ہوتا ہے۔ آپ کواحساس بھی نہےں ہو پاتا کہ کون کون سی چیزیں آپ کی انرجی چرا سکتی ہیں۔آئےے اےک نظر ڈالتے ہےں ان پر:
۔ آپ کا موبائل
موبائل ہماری زندگی کا ایسا اہم حصہ بن گیا ہے کہ اگر وہ کچھ دیر نہ بجے تو ہم بے چےن ہو جاتے ہیں اور چیک کرنے لگتے ہیں کہ کہی وہ سوئچ آف تو نہیں ہو گیا ہے۔ گھنٹوں ہم موبائل پر بات کرتے ہیں اور جب بات نہیں ہو رہی ہوتی ہے تو کان میںاےئر فون لگا کر گانے سننے لگتے ہیں۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ 15 منٹ بعد ہی آپ کا توازن گڑبڑانے لگتا ہے اور انرجی کم ہونے لگتی ہے۔ کام کرتے وقت آپ کو نیند آنے لگتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ نوائس کنسےلنگ اےئر فون کا استعمال کریں۔ والےوم کو کم پر رکھنا نہ بھولیں۔
۔ منفی سوچ
یہ لوگ آپ کے ساتھی ، پڑوسی ، رشتہ دار یا واقف کاریا گھر کے رکن کوئی بھی ہو سکتے ہیں۔ آپ جب بھی ان سے ملتے ہیں ، آپ کو پتہ بھی نہےںچلتا اور یہ آپ کی انرجی چرا لیتے ہیں۔ آپ کے کنفےڈنس اور سیلف اسٹےم کو کم کر کے یہ آپ کو منفی سوچ کے ایک سائیکل میں پھنسا دیتے ہیں اور آپ کی زندگی میں اختلافات و غصہ پیدا کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے پوری طرح نجات پانا تو ناممکن ہے ، لےکن جتنا ممکن ہو ، ان سے رابطہ کم ہی رکھیں۔ انہیں اپنی زندگی سے نکال کر پھینک سکتے ہیں تو بہت اچھا۔
۔ آپ کا کمپیوٹر
زمانہ کمپیوٹر کا ہے ، اس لئے اس کے استعمال سے بچنا ناممکن ہے۔ لیکن کمپیوٹر پر کام کرنے اور کرسی پر ایک ہی طرح بیٹھے رہنے سے بلڈ سرکولےشن متاثر ہوتا ہے۔ کمپیوٹر پر مسلسل کام کئے بغیر آپ کا گزارا نہیںہو تو ہر گھنٹے کے بعد 1 منٹکی ورزش۔ کرسی پر بیٹھے بیٹھے ہی پیروں کو جسم کی لائن میں لائیں اور کندھوں کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔
۔ آپ کا ٹی وی
شاید آپ کو معلوم نہیں کہ ٹی وی بھی آپ کی انرجی چراکر سست بنا دیتا ہے۔ آپ گھر پہنچتے ہیں اور ٹی وی کے سامنے بیٹھنا چاہتے ہیں۔ آپ یہ بھول جاتے ہیں کہ ٹی وی آپ کو اور سست بنا رہا ہے۔ اگر آپ ہلکی سی جھپکی لے لیتے ہیں یا ورزش کر لیتے ہیں یا پھر خاندان اور بچوں کے ساتھ وقت گزار دیتے ہیں تو انرجی واپس آ جائے گی۔
۔ غےر صحتمند ماحول
ایک بکھرا ہوا یا گندا ڈیسک یا گھر آپ کی توانائی کو چرا سکتا ہے۔ ادھر ادھر پھیلا سامان ، کباڑ اور غیر ضروری چیزوں سے بھرا گھر ، آفس کاکےبن یا ٹیبل آپ کے کام کرنے کی خواہش کو کم کرتے ہیں۔ بے ترتیب چیزوں کو دیکھ کر دل میں ایک جھنجھلاہٹ پیدا ہوتی ہے اور آپ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ جتنا ممکن ہو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔
۔ ان ہےلدی فوڈ
کئی لوگ یہ سمجھ ہی نہیں پاتے کہ تلا ،، انتہائی نمک والے ، مزید چینی والے کھانے کا کتنا برا اثر ان کے جسم پر پڑتا ہے۔ ان ہےلدی فوڈ متعدد بیماریوں اور موٹاپے کے علاوہ آپ کی توانائی بھی چرا لیتا ہے اور آپ ڈپرےشن میں بھی آ سکتے ہیں۔ اناج ، پھل ، سبزیاں ، میوے ، وغیرہ اپنے خوراک میں شامل کریں۔ آپ خود ہی اپنے اندر فرق محسوس کریں گے۔
۔ نیند کی کمی
سوتے وقت ہمارے تن اور من دونوں کی ایک طرح سے رےپےرنگ ہوتی ہے۔ یوں کہیں کہ نیند انرجی کے حصول کا اصلی وسیلہ ہے۔ انرجی کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے نیند پوری نہ ہو پانا۔ ایک رات بھی نیند پوری نہ ہونے پر اگلے 24-48 گھنٹے خراب ہو جاتے ہیں۔ نیند ہمارے کام کی کوالٹی اورکواٹٹی دونوں پر اثر ڈالتی ہے۔ جو لوگ رات بھر سو نہیں پاتے ، وہ اگلے دن سستی محسوس کرتے ہیں اور کسی کام میں ان کا دل نہیں لگتا۔ صحیح طریقے سے سو پائیں گے تو مزید سونے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوگی۔
۔ ڈی ہائڈرےشن
آپ اتنےمشغول ہیں کہ کھانا تو کیا پانی پینے کا بھی وقتنہےں نکال پا رہے ہیں۔ کچھ وقت بعد آپ کاانرجی لیول گر جائے گا۔ تھکاوٹ محسوس کرنے لگیں گے۔ توانائی واپس پانے کے لیے پانی پےجئے اور اس کے لئے وقت نکالئے ، خاص طور پر تب جب آپ بہت دیر سے کسی سے بات کررہے ہوں۔
۔ غصہ
غصہ کچھ ہی منٹوں میں آپ کے انرجی لیول کو ڈاون کر دیتا ہے۔ اتنا ہی نہیں ، یہ آپ کے اندر منفی خیال بھی بھر دیتا ہے ، جس کی وجہ سے آپ مایوس رہنے لگتے ہیں۔ یہ آپ کی زندگی کی رفتار اور کام دونوں کو روک دیتا ہے اور جسمانی و ذہنی توانائی کو چرا لیتا ہے۔ جب بھی غصہ آئے ، ذہن کہیں اور لگانے کی کوشش کریں اور پانی پی لیں۔
۔ آمدنی سے زیادہ خرچ
اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا مسلسل آپ کی توانائی کمزور کرتا ہے۔ اپنا ایک بجٹ بنائیں اور اس پر قائم رہیں۔ اس سے آپ کو نہ تو بل پےمنٹ کرنے کی فکر ستائےگی اور نہ ہی کسی سے لون لینا پڑے گا۔ جب شاپنگ پر جائیں تو فہرست بنا کر لے جائیں تاکہ فضول خرچ کرنے کی نوبت نہ آئے۔ اس سے آپ کا انرجی لیول صحیح رہے گا۔
No comments:
Post a Comment