ورلڈ کپ QUIZ مقابلے کے فاتح کو چیک دیتےہوئے معراج نوری
دفتر جدید میل میں شاندار تقریب تقسیم انعامات
کرکٹ ورلڈ کپ کوئز مقابلہ کے کامیاب خوش نصیب افراد انعامی رقوم کے چیک سے سرفرازنئی دہلی،25اپریل(میل نیوز) آج دفتر جدید میل میںورلڈ کرکٹ کپ کوئز مقابلہ جیتنے والے اصحاب کے اعزاز میںایک شاندار تقریب تقسیم انعات منعقد ہوئی اور انہیں انعامی رقوم کے چیک دیئے گئے۔ تقریب کی صدارت روزنامہ جدید میل کے چیف ایڈیٹر جناب ظفر آغا نے کی جبکہ مہمانوں کا استقبال منیجنگ ایڈیٹر جناب علی حیدر رضوی نے کیا۔مہمانِ خصوصی کے طور پر روز نامہ سیاسی اُفق کے منیجنگ ایڈیٹر جناب تنویر احمد نے شرکت کی۔ پہلے انعام کے مستحق اکرم فیاضی کو دوہزار روپئے کا چیک جناب ظفر آغا، جناب ڈاکٹر نذر عباس اور جناب علی حیدر رضوی کے دست مبارک سے پیش کیا گیا۔ جناب فیاضی کا تعلق بڑوت سے ہے اور دفتر جدید میل آکر انہوںنے چیک قبول کیا۔ انہوںنے اسپورٹس کے فروغ کے لئے جدید میل کی تعریف کی اور کہا کہ جدید میل نے اس ورلڈ کپ سے متعلق عمدہ رپورٹنگ کی اور پر مغز تجزیے شائع کئے۔ انہوںنے اس ضمن میں رکن ادارت جناب معراج نوری اور فرخ حسن راہی کی کاوشوں کی خصوصی طور پر تحسین کی۔ اس موقعہ پر اپنے صدارتی کلمات میںجناب ظفر آغا نے کہا کہ جدید میل ملت کو جدید زمانے سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اپنے کالموں میںبصیرت افروز مضامین اور خبریں شائع کررہا ہے۔ یہ محض ایک اخبار نہیںہے، بلکہ، یہ ایک تحریک کا عزم لے کر دنیائے صحافت پر چھا گیا ہے۔ آپ نے کہا کہ جدید میل نے اردو صحافت میں قلیل مدت کے دوران ایسے صحافتی سنگ میل قائم کئے ہیں جن کی نظیر نہیں ملتی جس کا نتیجہ ہے کہ نہ صرف اردو بلکہ دیگر زبانوں کے اخبارات بھی اس کی طرز نگارش اور لے آﺅٹ کی تقلید کرنے لگے ہیں۔ ورلڈ کپ کوئز میںدوسرے انعام کے حقدار محمد صلاح الدین کومبلغ پندرہ سو روپئے کا چیک پیش کیا گیا جو جدید میل کے نیوز ایڈیٹر زاہد فاروق اور مارکیٹنگ منیجر جناب اقبال خاں کے دست مبارک سے انہیں پیش کیا گیا۔ جناب صلاح الدین ذاتی طور پر دیو بند سے انعام وصول کرنے آئے تھے۔ انہوںنے جدید میل کے اسٹاف کو اس کی محنت، لگن اور معیاری صحافت کے لئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ اخبار ایک روز اردو صحافت کا سورج بن کر روشن ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ جدید میل کی جانب سے ورلڈ کپ کے دوران کوئز مقابلے کے تحت روزانہ ایک سوال پوچھا جاتا تھا اور درست جواب دینے والے پہلے تین خوش نصیبوں کے اسمائے گرامی اگلے روز شائع کئے جاتے تھے۔ ورلڈ کپ کے اختتام پر 113خوش نصیبوںکے ناموں کی قرعہ اندازی 11اپریل کو ہوئی تھی جس میں اکرم فیاضی، محمد صلاح الدین اور محمد رحمت کاتب (دیوبند) پہلے ، دوسرے و تیسرے انعام کے حقدار پائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ دس دیگر افراد کا بھی انتخاب ہوا تھا جن کے نام ایک ماہ کے لئے جدید میل کا ایک ایک شمارہ جاری کیا گیا۔اس موقع پر اسٹاف جدید میل کی اکثریت موجود تھی جن کے اسمائے گرامی ہیں : محمد محسن ذکیر، نیلم اعظمی، عطاءاللہ، فرخ حسن راہی، محمد احمد خاں، معراج نوری،مشتاق احمد، سرور احمد، شاکر عادل، عظمت اللہ، شہزاد عالم، جاوید اقبال، ستیہ وان غیرہ۔
No comments:
Post a Comment